اپنے ساتھ ہونے والے ظلم بھلا کر نواز شریف عوام کی خاطر واپس آئے، 8 فروری کو چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے: مریم اورنگزیب

04:31 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم بھلا کر نواز شریف عوام کی خاطر واپس آئے وہ  8 فروری کو چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے۔ 

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نوازشریف صاحب کی قیادت میں ہم الیکشن کیلیے ہیں تیار ہیں ہم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کیلیے ہیں تیار , اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلیے بھی ہیں تیار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت کے جس نے اپنے الیکشن سیل کا اعلان کردیا ہے جس نے اپنی منشور کمیٹی بنادی ہے اور اس نے اپنا کام شروع کردیا ہے جس نے پورے پاکستان سے امیدواروں سے ٹکٹ کے حصول کیلیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کا وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ اپنے دفتر میں پہلا دن تھا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے پاکستان اور دنیا دیکھا کہ کس طرح 21 اکتوبر کو پورے پاکستان نے 3 دفعہ کے منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں