فضائی آلودگی، ایک ہفتے کیلئے گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگادی گئی 

04:25 PM, 6 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : فضائی آلودگی کی وجہ سے  ایک ہفتے کیلئے گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگادی گئی  ہے۔ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے۔  اس وجہ سے سانس  ، گلے کی خراش سمیت دیگر بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ بھارت میں فضائی آلودگی  بہت زیادہ  ہے اور  نئی  دہلی میں    فضائی آلودگی  کی شرح خطرناک حد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ عام لوگوں کا سانس لینا تک محال ہے۔ 

فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے  نے فضائی آلودگی کے سبب ایک ہفتے کے لیے گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

گوپال رائے کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 سے 20 نومبر کے درمیان ہو گا۔دہلی کے وزیر موحولیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں مسلسل تیسرے دن ہوا کا معیار بدترین رہا ہے۔وزیر گوپال رائے  کاکہنا ہےکہ  12نومبر کو دیوالی کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں