مشکل وقت میں دھوکا دینے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، مخلص کارکنوں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا: نواز شریف کا فیصلہ 

مشکل وقت میں دھوکا دینے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، مخلص کارکنوں کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا: نواز شریف کا فیصلہ 

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کے مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ کےلئے ترجیح دی جائے گی۔جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کو دھوکا دیا انہیں کسی صورت ٹکٹ نہیں دیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں نوازشریف کی اپنے انتخابی حلقوں پر بھی رفقاء سے مشاورت ہوئی۔  نوازشریف کو ایک سے زائد انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی ۔

نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ انتخابی منشور میں حقیقت پسندانہ نعرے اور ٹارگٹ دئیے جائیں۔قوم سے وہی وعدے کرنا چاہتا ہوں جس پر پورا اترا جا سکے۔ملکی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے اس بیمار معیشت کو تندرست و توانا بناکر ہی دم لیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقیاتی کاموں کے بے شمار جال بچھائے عوام نے جب بھی موقع دیا ان کی امیدوں کو پورا کیا۔ آپریشن رد الفساداور ضرب عضب سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ جب اقتدار میں آئے تو لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا۔ 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر ترسیل کا نظام بہتر کرنے کےلئے بین الاقوامی معیار کی سڑکیں پل اور ٹرانسپورٹ نظام متعارف کروایا جس کا کریڈٹ کوئی ن لیگ سے چھین نہیں سکتا۔ 

مصنف کے بارے میں