سندھ رینجرز کی کارروائیاں، ڈکیتی،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز کی کارروائیاں، ڈکیتی،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
سورس: File

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) کی سندھ  میں کچے کے علاقے میں ڈکیتیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔  گھوٹکی  سے ڈکیتی،اغواء برائے تاوان ، قتل اورمختلف جرائم میں ملوث   5 ملزمان گرفتار    کرلئے ۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ ضلع گھوٹکی تحصیل اوباڑوکے علاقے گوٹھ میر کوش میں کارروائی کے دوران 5 ملزمان گرفتار  کر لیے۔  ترجمان کے مطابق ملزمان ڈکیتی،اغواء برائے تاوان ، قتل ، سہولتکاری اورمختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

رینجرز سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان  کی شناخت محمد حسن کوش، حاجی امداد علی، نواب علی عرف نوابی،محمد عمراور فلک شیر کے ناموں سے کی گئی۔


ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ و ایمونیشن، بلٹ پروف جیکٹ اورٹیلی سکوپ بھی برآمد  کی گئی ہیں۔ 


ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 9سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں۔ گرفتارملزمان کو قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں