لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک ایک پلاٹ کئی لوگوں کو فروخت کرنے والے فراڈیوں نے ٹی وی چینل کھول لیے ہیں۔
خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا کہ جعلی سوسائٹیوں کو مشتہر کرنے میں وہ تمام ہورڈنگ سائن اور سڑکوں اور شہروں میں لگے بل بورڈ جن پہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جعلی تصویریں نمایاں نظر آتی ہیں ریاست کی ملی بھگت سے یا لا پروائی کی وجہ سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
ان میں وہ تمام ہورڈنگ سائن اور سڑکوں اور شہروں میں لگے بل بورڈ جن پہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جعلی تصویریں نمایاں نظر آتی ھیں ریاست کی ملی بھگت سے یا لا پروائی کی وجہ سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ھیں۔ اب تو جعل سازوں نے tv چینل بھی کھول لیے ھیں۔ ایک ایک پلاٹ کئی لوگوں کو… https://t.co/63bkHGUhCd
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 6, 2023
انہوں نے کہا کہ اب تو جعل سازوں نے ٹی وی چینل بھی کھول لیے ہیں۔ ایک ایک پلاٹ کئی لوگوں کو فروخت ہوتا ہے۔ قانون اور ریاست بے بس نظر آرہی ہے بغیر تصدیق کے ان کو اشتہاری مہم چلانے کی کھلی چھٹی ہے۔