16 ماہ کی حکومت میں اچھے برے فیصلوں کے سب ذمہ دار ہیں، صرف ن لیگ کو الزام نہیں دینا چاہیے: خورشید شاہ 

16 ماہ کی حکومت میں اچھے برے فیصلوں کے سب ذمہ دار ہیں، صرف ن لیگ کو الزام نہیں دینا چاہیے: خورشید شاہ 

سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف نہیں بلکہ شہبازشریف کے لیےکہا ان کووزیراعظم نہیں بننےدیں گے۔ 16 ماہ کی حکومت میں اچھے اور برے فیصلوں کے سب ذمہ دار ہیں صرف ن لیگ پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔ 

پی پی رہنما سید خوشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے امید اچھی ہے امید ہے الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائےگا جوکچھ ہو رہا ہے وہ خطرناک نظرآرہا ہےالیکشن کمیشن نوٹس لےجو پروٹوکول دیاجارہاہےالیکشن کمیشن کونوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں جوہوا عوام کوہماری وزاتوں کاحساب لیناچاہیےاتحادی حکومت  لینے کافیصلہ ملک کو بہتربنانے کےلیےلیا گیا اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائےگی۔ اسحاق ڈارسے متفق ہوں کہ ٹروتھ کمیشن بننا چاہیے سامنےلاناچاہیےکہ 75سال میں ملک کےساتھ کیاہوتارہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کےمطابق ہم نےمیثاق جمہوریت بھی کیا پی پی نے2008 سے12تک تمام کمٹمنٹس پوری کیںایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنے کےحق میں نہیں ہیں نوازشریف کو سب سےبات کرنی چاہیےتھی نوازشریف نےابھی تک کسی سیاستدان سےبات نہیں کی ۔ہم 16ماہ تک ن لیگ کے اتحادی رہے ہیں،سوچ سمجھ کرتنقیدکرنی چاہیے۔

پی پی رہنما ء کا مزید کہنا تھا کہ صدرسےاستعفیٰ کامطالبہ آئین کی توہین ہے پی پی جمہوریت پریقین رکھتی ہے،دھاندلی سےہم نہیں آتے۔

مصنف کے بارے میں