لاہور:انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف متحرک ہوگئے۔ نواز شریف نے کہا کہ سب الیکش کی تیاری کر لیں ، پاکستان کو ایشین ٹائیگرز بنائیں گے۔ ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے۔
نواز شریف نے وطن واپسی کے بعد پہلی بار پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔
نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارک پیش کی ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن آمد
— PMLN (@pmln_org) November 6, 2023
وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا
نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے… pic.twitter.com/5IoZkhkuxl
نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔