پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
سورس: File

سرینگر:  آج  کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء جموں منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوں نے1947میں 6نومبرکو لاکھوں کشمیریوں کو جموں کے جموں کٹھوا، اُدہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔

 کے ایم ایس کے مطابق کشمیری شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 06نومبر کو یوم شہدائے جموں مناتے ہیں۔جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے بھارتی فوج اور ڈوگرہ سامراج نے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا جو گھناؤنا کھیل شروع کیا نومبر 1947 سے لے کر آج تک مقبوضہ وادی کے گلی کوچے میں اس کا تسلسل جاری ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب ڈوگرہ راج نہیں لیکن بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث کشمیریوں کے حالات بد سے بد تر ہو چکے ہیں، آج کے دن عالمی برادری سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے۔

مصنف کے بارے میں