دہلی: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 38 واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے دہلی کے ارن جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Sri Lanka's #CWC23 semi-final hopes are on the line as they take on Bangladesh in Delhi ???????? ????????#BANvSL pic.twitter.com/lo7jslZY0D
— ICC (@ICC) November 6, 2023
ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہوچکی ہیں لیکن پوائنٹ ٹیبل پر آٹھویں نمبر تک اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی تاکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئن ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا نے اب تک 7میچز میں سے2میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر4پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرنویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں دونوں فریق 53 بار آمنے سامنے آچکے ہیںجن میں سے سری لنکا کو بنگلہ دیش کے خلاف 42-9 کی برتری حاصل ہےجبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
ون ڈے ورلڈ کپ کے چار میچوں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں سےسری لنکا کو تین میں کامیابی ملی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
بنگلہ دیش: لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، شکیب الحسن (کپتان)، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام۔
سری لنکا: پتھم نسانکا، کوسل پریرا/دیمتھ کرونارتنے، کسل مینڈس (کپتان، وکٹ کیپر)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز دشن ہیمانتھا مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مادوشنکا