پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کی آڈیو لیک ہو گئی، سڑکیں بلاک کرنے سے متعلق کیا کہا؟ 

10:57 PM, 6 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر کی احتجاجی مظاہروں سے متعلق آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ارکان کو دھرنے، احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے ہدایت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز کے واٹس ایپ گروپ کیلئے دئیے گئے آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین، وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل نے سختی سے ہدایت کی ہے، تمام ایم این ایز اپنے ریجن کے صدور سے ہدایات لیں گے کہ آپ کو احتجاج کے کیلئے کون سی جگہ الاٹ کی ہے اور کس مقام پر آپ کو احتجاج کرنا، دھرنا دینا اور روڈ بلاک کرنا ہے۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ایم این اے جس مقام پر ہو گا، سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویڈیو مجھے شیئر کرے گا اور میں وہ ویڈیو اوپر گروپ میں شیئر کروں گا، دو، تین دن سے تقریباً تمام ایم این ایز اس ملک کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور متحرک ہیں، ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ منصوبہ تین دن آج، کل اور پرسوں کا ہے۔
آڈیو پیغام میں عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ تمام ایم این اے حضرات اپنے ریجن کے صدور سے رابطہ کر کے اپنا اپنا پوائنٹ لے لیں، شام کو اس پوائنٹ پر آپ کو ایکٹویٹی کرنی ہے جو تین دن تک رہے گی، آپ کواپنی تصاویر اور خصوصی طور پر ویڈیوز گروپ میں شیئرکرنی ہیں، میں اس ویڈیو کو آگے ایک بڑے گروپ میں فارورڈ کردوں گا۔

مزیدخبریں