ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد حارث کی کھل کر تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آئندہ میچز میں ہم نے پوری کوشش کرنی ہے اور اپنا پورا زور لگانا ہے، ہر کھلاڑی کو میچ ختم کرنے کی کوشش کرنی ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ پچھلے دو میچز میں جس طرح تمام لوگ ٹیم بن کر کھیلے، آگے بھی اسی طرح کھیلنا اور چلنا ہے، ٹیم کی جیت کیلئے اپنا 100 فیصد حصہ شامل کرنا ہے۔
????️ Skipper @babarazam258 speaks to his team after Pakistan qualify for the #T20WorldCup semifinals ????#WeHaveWeWill pic.twitter.com/CkmpJCj6o3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2022
قومی ٹیم کے کپتان نے نوجوان بیٹر محمد حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تم کھیلے ہو آئندہ بھی ایسے ہی کھیلنا ہے اور کوشش یہی کرنی ہے کہ میچ کو ختم کر کے ہی آئیں، ایسا کرنے سے تمہارا اعتماد بڑھے گا۔
بابر اعظم کی طرف سے داد ملنے پر پوری ٹیم نے محمد حارث کیلئے تالیاں بجاتے ہوئے ان کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی جبکہ بابراعظم نے مزید کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کو آگے تک لے کر جائیں گے۔