ریاست کیخلاف ایف آئی آردرج کراناچاہتےہیں توآپ کیلئےرکاوٹ ہوگی،راناثنااللہ

ریاست کیخلاف ایف آئی آردرج کراناچاہتےہیں توآپ کیلئےرکاوٹ ہوگی،راناثنااللہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آگر آپ ریاست کیخلاف ایف آئی آردرج کراناچاہتےہیں توآپ کیلئےرکاوٹ ہوگی،پولیس کو اختیار ہےکوئی فراڈ یا اپنے مقصد کیلئے ایف آئی آر کٹوانا چاہے تو پولیس انکار کر سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جھوٹی ایف آئی آردرج کرانہیں پارہا   اس کو  اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگریہ کسی ذمہ دارسینئرآفیسرکوملوث کرے گا تو ادارے کو ہی ملوث کرے گا، پی ٹی آئی کےرہنماؤں کواپنی عزت کاخیال ہےنہ دوسروں کی، میرےخلاف کئی ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں، شہبازشریف کےخلاف بھی مقدمات ہوتے رہے ہیں۔
 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو جعلی ہے۔  

مصنف کے بارے میں