عمران خان  نے جیسی ایکٹنگ کرکے دکھائی ایسی تو کوئی اداکار بھی نہیں کرتا،مولانافضل الرحمان

عمران خان  نے جیسی ایکٹنگ کرکے دکھائی ایسی تو کوئی اداکار بھی نہیں کرتا،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد:عمران خان  نے جیسی ایکٹنگ کرکے دکھائی ایسی تو کوئی اداکار بھی نہیں کرتا،اس جھوٹے شخص کو کتنی گولیاں لگیں،اس پر ڈرامہ کیا جارہا ہے،بغیر ثبوت کے اہم شخصیات پر الزامات لگائے جارہے ہیں ۔

مولانافضل الرحمان  نیوز کانفرنس میں کہنا تھا عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں تضاد ہے، پتہ نہیں چلتا عمران خان کی ایک ٹانگ پر گولی لگی ہے یا دونوں پر، گولی ایک لگی یا 2،3،4 لگیں  یا دونوں ٹانگوں میں لگیں معلوم نہیں ہوسکا۔حیرت ہے عمران خان کی ہڈی کا علاج کینسر کے اسپتال میں کیا جارہا ہے، عمران خان کبھی دوڑ کر چلتا ہے کبھی زخموں پر پلاسٹر چڑھا لیتا ہے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا سہارا لے کر قوم کو اضطراب میں ڈالا جارہا ہے، پہلے عدم اعتماد پر نکالے جانے والے نے جھوٹا سائفر لہرایا جب وہ حربہ کامیاب نہیں ہوا تو  یہ ڈارمہ کیا گیا ۔ اس واقعہ پر پہلے پریشان ہوئے،بعد میں معلوم ہوا یہ جھوٹ ہے ۔ حادثے کی جب خبر ملی تو ہم سب نے اظہار افسوس کیا،

عمران خان نے   حکم ماننے سے انکار کر کے عدالت کی توہین کی ہے ،عمران خان اداروں کیخلاف باتیں کررہے ہیں،اس کی کردار کشی کر رہے ہیں،   عمران خان کے جھوٹ کی تحقیقات  ہونی چاہئیں ۔

مولانافضل الرحمان نے کہا  4 سال کےدوران ملکی ترقی رک گئی،  پاکستان کو مشکل حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے،  ملکی معیشت تباہ کرنے کے بعد دوبارہ الزامات لگائے جارہے ہیں۔عمران خان اداروں کو غیر آئینی اقدامات پر اکسا رہے ہیں، 
 
ان کا مزید کہنا تھا ارشد شریف کو باہر بھیجنے کے بارے میں عمران خان کہا کرتے تھے اسے ہم نے بھیجا ، ارشدشریف  کے حوالےسے اگر کوئی کمیشن بنتا ہے تو وہ شفاف تحقیقات کرے، عمران خان ارشد شریف کے کیس کی تحقیقات پر بھی پھنس جائیں گے، عمران خان جھوٹ کے ذریعے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

 مولانافضل الرحمان نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے میرٹ پر کرنا ہے، عمران خان اپنےدور میں اداروں سے متعلق من مرضی کے فیصلےکرتے رہے ہیں ۔