بھارت کی وزارت خارجہ نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کے قطر میں جاسو سی کے الزام میں پکڑے جانے کا اعتراف کرلیا ۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر قطر کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آٹھ سابق نیوی افسران جن میں سے ایک صدارتی ایوارڈ یافتہ افسر ہے قطر میں دو ماہ سے زائد عرصے سے قید نہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر کئی دنوں سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ لیکن مودی سرکار خاموش تھی اور اس حوالے سے قطر کی جانب سے بھی اب تک کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔