اسلام آباد : منگل سے حقیقی آزادی مارچ کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں ہمارے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میرے لئے باعث ِاعزاز ہے کہ میں اس قافلے کی پنڈی تک قیادت کرونگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ،انشاءاللہ منگل سے حقیقی آزادی مارچ کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا۔جہاں ان بزدلوں نے ہمارے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا اور معظم شہید کا خون بہایا گیا ۔
انشاءاللہ منگل سے حقیقی آزادی مارچ کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں ان بزدلوں نے ہمارے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا اور معظم شہید کا خون بہا۔ میرے لئے باعث ِاعزاز ھے کہ میں اس قافلے کی پنڈی تک قیادت کرونگا جہاں سے چئیرمین عمران خان خود رہبری کے فرائض سرانجام دیں گے.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 6, 2022
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا میرے لئے ِاعزاز کی بات ہے کہ میں حقیقی مارچ کے قافلے کی پنڈی تک قیادت کرونگا۔راولپنڈی سے چئیرمین عمران خان خود رہبری کے فرائض سرانجام دیں گے۔