لاہور: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کو گالی دینے پر پنجاب پولیس کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہزاروں شہدا کی امین پنجاب پولیس کی وردی کو گالی دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس کو وزیر آباد واقعہ میں جاں بحق اور زخمی تمام افراد سے ہمدردی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سانحے کی حساسیت کے پیش نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابل فہم نہیں ہے۔ پولیس ہر قسم کے مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1589156660765159424
انہوں نے کہا کہ حکومت سے توقع ہے کہ حکومت میں شامل جماعت کے رہنما کی طرف سے پولیس یونیفارم کی توہین کا نوٹس لیا جائے گا۔