پارٹی اجلاس کے باعث عمران خان کا ہسپتال سے ڈسچارج موخر، اعتزاز احسن بھی شریک ہوں گے 

پارٹی اجلاس کے باعث عمران خان کا ہسپتال سے ڈسچارج موخر، اعتزاز احسن بھی شریک ہوں گے 
سورس: File

لاہور : پارٹی اجلاس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج موخر کردیا گیا۔ عمران خان نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہسپتال میں ہی طلب کر لیا۔ معروف قانون دان اعتزاز احسن پھی شریک ہوں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسپتال سے ڈسچارج موخر کردیا گیا ہے۔ ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے کے باعث ڈسچارج کرنا موخر کیا گیا۔ اجلاس شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہو ں گے۔ 

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تحریک انصاف اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔ اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ آج صبح ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے عمران خان کے 12 بجے تک ڈسچارج ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں