آفریدی اور حارث کی شاندار کارکردگی ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

12:28 PM, 6 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز ہی بناسکا۔ 

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف اور افتخار احمد کو ایک ایک وکٹ ملی۔ 

جواب میں پاکستانی ٹیم نے آغاز میں انتہائی سست بیٹنگ کی لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حارث نے شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 128 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

مزیدخبریں