عمران خان کی مقدمے میں فوجی افسر کا نام ڈلوانے کی ضد، آئی جی پنجاب کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ 

11:35 AM, 6 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : عمران خان کی طرف سے فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر کرانے کی ضد پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ وہ مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔ مقدمے کا اندراج نہ ہونے کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہے تھے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تین دن بعد بھی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے آئی جی پنجاب پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ 

مزیدخبریں