پرویز الہٰی بتائیں وہ کون ہے جو ایف آئی آر درج نہیں ہونے دے رہا: عمران اسماعیل 

11:21 AM, 6 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی بتائیں وہ کون ہے جو ایف آئی آر درج نہیں ہونے دے رہا۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مدعی ملک کا سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہے لیکن کوئی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار نہیں ۔  پنجاب حکومت کے ذمہ داران بتائیں وہ کون ہے جو انہیں روک رہا ہے؟

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی پنجاب جیسے افسران ملک قوم کی بجائے اشرافیہ کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں