لاہور : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی بتائیں وہ کون ہے جو ایف آئی آر درج نہیں ہونے دے رہا۔
عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مدعی ملک کا سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہے لیکن کوئی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ پنجاب حکومت کے ذمہ داران بتائیں وہ کون ہے جو انہیں روک رہا ہے؟
مدعی ملک کا سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہے لیکن کوئی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار نہیں پنجاب حکومت کے ذمیداران بتائیں وہ کون ہے جو انہیں روک رہا ہے؟ آء جی پنجاب جیسے افسران ملک قوم کی بجاء اشرافیہ کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 6, 2022
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی پنجاب جیسے افسران ملک قوم کی بجائے اشرافیہ کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔