گھوٹکی میں 100 ڈاکوؤں کو پولیس پر حملہ ،ڈی ایس پی،2 ایس ایچ اوز اور 2 اہلکار شہید

گھوٹکی میں 100 ڈاکوؤں کو پولیس پر حملہ ،ڈی ایس پی،2 ایس ایچ اوز اور 2 اہلکار شہید
سورس: File

گھوٹکی: گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں 100 سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس پرحملہ کردیا۔ ایک ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

نیونیو کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو رونتی کچے کے علاقے میں سو سے زائد ڈاکوؤں  نے پولیس پارٹی پرحملہ کیاایک ڈی ایس پی ،2 ایس ایچ اوز سمیت پانچ اہلکار شہید ہو گئےجبکہ پندرہ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیاگیا۔

شہید افسران میں ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو،ایس ایچ او میرپورماتھیلو اور عبدالماک کمانگر  شامل ہیں ۔واقعہ کے بعد دوطرفہ فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے ۔پولیس  کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے چند روز قبل اوباڑو سے تین افراد کو اغوا کیا ۔مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں آپریشن کیلئے پولیس کیمپ قائم کیا گیا۔  ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کرکے جوانوں کو ٹارگٹ کیا ۔ 

مصنف کے بارے میں