حافظ آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رائے قمر کو عمران خان کو واجب القتل قرار دینے پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق رائے قمر نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے دوران عمران خان کو واجب القتل قرار دیا تھا ۔ بیان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا اور حافظ آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان واجب القتل ہیں اور انہیں تومیں قتل کرسکتا ہوں۔