اسلام آباد:پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ہنگامی اجلاس میں حکومت کے خلاف اہم فیصلے کر لئے،پی ڈی ایم نے نیب آرڈیننس کو ہائی کورٹ و سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں مہنگائی کیخلاف جہاں پاکستان کے چاروں صوبوں میں مہنگائی مارچ کا اعلان کیا وہیں دسمبر میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ۔
اجلاس میں تیرہ نومبر کراچی سترہ نومبر کوئٹہ اور بیس نومبر کو پشاور میں مہنگائی کے خلاف بڑے جلسوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور میں بڑے جلسے کئے جائیں گے ۔
دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن سخت موقف اختیار کئے ہوئے نظر آئے ۔