لاہور :چینی بحران پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں چینی کی فروخت مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنانے کیلئے انتظامی ایکشن کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےپنجاب میں امپورٹڈ اور لوکل چینی کا 20 دن سے زائد کا اسٹاک دستیاب ہےاور کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاگیا لاہور میں بھی 200 بڑےاسٹوروں اور 1600 دکانوں پر چینی 90 روپے میں دستیاب ہے اور مسلسل سپلائی جاری ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 15 نومبر سے پہلے کرشنگ شروع کروانے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ چینی کی شارٹیج کا مسئلہ پیدا نہ ہو ۔