صر ف9 ماہ میں 50لاکھ نوکریوں کا وعدہ پورا ۔۔۔!

04:46 PM, 6 Nov, 2021

صرف 9ماہ میں 50لاکھ نوکریاں دیکر امریکی صدر نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ،جوبائیڈن نے کہا کورونا کے بعد امریکی معیشت تیزی کے ساتھ بحال ہورہی ہے ،ہماری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح 4.6 فیصد تک رہ گئی ہے ۔

امریکی میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے اپنے دور حکومت کے صرف پہلے 9 ماہ میں 50لاکھ نوکریاں دیکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،کورونا جیسی صورتحال کا بھی سامنے کرتے ہوئے امریکی صدر نے لوگوں کو روزگار مہیا کیا ۔

وائٹ ہاؤس میں امریکا کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کورونا کے بعد امریکی معیشت تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ بحال ہوئی اور بیروزگاری کی شرح 4.6 فیصدتک گر گئی ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے جو امریکن ریسکیو پلان  دیا تھا اس کے اندازوں سے دو سال پہلے ہی بیروزگاری میں اتنی بڑی کمی آئی ہے،اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا مکمل حساب کے مطابق میری انتظامیہ کے پہلے نو ماہ کے دوران 56 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیںجو کسی بھی صدر سے بہترین ریکارڈ ہے۔

مزیدخبریں