لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے قومی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطوں کا سلسلہ جاری ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔
مہنگائی کے خلاف اپوزیشن ایکٹو ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو ، قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی ۔
قائدین نے بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا ۔
قائدین نے اتفاق کیا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے ۔ پی ٹی آئی عوام کے لئے 'پریشانی ، تکلیف اور انتقام' بن چکی ہے ۔ قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔