معروف گلوکارہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

01:53 PM, 6 Nov, 2021

برازیلیا : برازیل کی معروف گلوکارہ ماریلیا مینڈونسا طیارہ  حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔نئے گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ کے سلسلہ میں  پرواز کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آگیا ۔

برطانوی میڈیا نے26 سالہ گلوکارہ ماریلیا کے طیارے کے حادثے کی تصدیق کردی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ برازیل کے جنوبی علاقے میں ماریلیا کے چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس میں ماریلیا سمیت چار دیگر افراد بھی ہلاک ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا ۔ مرنے والوں میں ماریلیا مینڈونسا کے پروڈیوسر، قریبی عزیز اور دو طیارے کے سٹاف ممبر شامل ہیں ۔

طیارےکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے  جو ایک ہفتے کے اندر طیارے کے حادثے کی وجوہات پر رپورٹ جاری کرے گی  ۔گلوکارہ نے اپنے طیارے کی اڑان سے قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ طیارے میں سوار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں اور تھوڑی دیر بعد ہی ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔

یاد رہے کہ 26 سالہ گلوکارہ  ماریلیا نے چھوٹی عمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ 2016 میں برازیل کی قومی اسٹار بن کر ابھریں جب کہ انہوں نے 2019 میں گریمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

دنیا بھر سے شوبز سے جڑے افراد کم عمر نامور گلوکارہ کی موت پر افسوس کا اظہا ر کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں