الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے جمشید اقبال چیمہ کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

12:40 PM, 6 Nov, 2021

لاہور: الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 133 ضمنی انتخاب سے متعلق پاکستان تحریک انصاف جمشید اقبال چیمہ کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

جج الیکشن ٹربیونل جسٹس شاہد جمیل خان نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ فیصلے میں جمشید اقبال چیمہ کی اپیل کو مسترد کیا گیا ۔

عدالت کے مطابق ، سپریم کورٹ ماضی میں اس قانون کے اصولوں کی تشریح کرچکی ہے ، اسلیے ماتحت عدالتیں اس قانونی اصول کی مزید تشریح کرنے کی مجاز نہیں ہیں ۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزرا کے مطابق تجویز کنندہ کی والدہ اور بھائی کا ووٹ این اے 133 میں ہے ۔ درخواست گزار بھی ان کے ساتھ اسی رہائش گاہ پر رہتا ہے ۔ اعتراض کنندہ کے وکیل نے بتایا کہ ووٹ این اے 130 میں ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق تجویز کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے ہونا لازمی ہے ۔

مزیدخبریں