میک اپ نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

11:01 AM, 6 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

قاہرہ: بیوی کو میک اپ کے بغیر دیکھنے پر مصری شہری نے اہلیہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ فیس بک کی دوستی محبت میں بدلی اور شادی کے کچھ ماہ بعد ہی شوہر کا دل اچاٹ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہری جواد کو فیس بک پر ایک خوبصورت لڑکی کی پرکشش تصویر نظر آئی جس پر اس نے فرینڈ ریکویسٹ بھیج دی جو دودن بعد قبول کرلی گئی ۔ فیس بک آئی ڈی پر خاتون کی تمام تصاویر بہت متاثرکن اور میک اپ سے بھرپور نظر آئیں ۔

فیس بک پررابطے کے بعد ٹیلی فون کے ذریعے جواد اور صالح کی دوستی پروان چڑھنا شروع ہوگئی دونوں نے ملاقات کا پروگرام بنایا اور کچھ ہی دن بعد ایک ہوٹل میں کھانے کا اہتمام کرلیا گیا ۔

اس موقع پر جواد اور صالح نے اپنے مستقبل میں ایک ہونے کے بارے میں منصوبہ بندی کی اور جواد نے اگلے ہی روز اپنے گھر والوں کو رشتے کے لئے صالح کے گھر بھیج دیا ۔ دونوں گھر والوں نے آپس میں رشتہ داری پررضامندی ظاہر کردی اور جواد اور صالح رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

 فیس بک کی تصاویر میں اور ملاقات کے مواقع پر خوبصورت اور پرکشش صالح اپنے شوہر کو اس وقت بری لگنے لگی جب شادی کے ایک ماہ تک وہ اس کو مسلسل میک اپ کے بغیر دیکھتا رہا۔ جواد کو اپنی اہلیہ اتنی بری لگنے لگی کہ وہ اس کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوگیا ۔  
 رپورٹس کے مطابق شوہرکو تشویش شادی کے بعد پہلی صبح ہی لاحق ہوگئی تھی جب اس نے اپنی بیوی کو پہلی باربغیر میک اپ کے دیکھا۔اس  کاکہنا تھا کہ میں شادی کے بعد پہلی صبح حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ مجھےمیری بیوی نے  دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے  میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا ، وہ بدصورت نظر آتی ہے۔

شوہر نے عدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی غیر دلکش شکل کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یادرہے کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے اور کسی حتمی فیصلے سے قبل دونوں فریقین کو مشاورت کے موقع دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں