کرپٹو ڈیجٹل کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق کمیٹی قائم ، تجاویز طلب

10:29 AM, 6 Nov, 2021

لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو ڈیجٹل کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی سے تجاویز طلب ۔

جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ، عدالت میں اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر ، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرپٹو ڈیجٹل کرنسی پاکستان میں کس حیثیت میں کام کر رہی ہے ۔ واضح نہیں کہ یہ کرنسی کس ادارے کے دائر اختیار میں آتی ہے ۔ ڈیجٹل کرنسی کے فراڈ کا ملزم بنکنگ کورٹ سے رجوع کرے یا کس اور عدالت سے قانون خاموش ہے ۔

جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کمیٹی قائم کر دی اور استفسار کیا کہ ڈیجٹل کرنسی کو بین الاقوامی سطح پر کیسے ڈیل کیا جا رہا ہے ۔ ایف بی آر بتائے کرپٹو ڈیجٹل کرنسی پر ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

درخواست گزار نے بنکنگ کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ہاٸی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ عدالت نے ملزم کے خلاف کاررواٸی سے بنکنگ کورٹ کو روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ۔

مزیدخبریں