اتحادی جماعتوں سے کوئی اختلاف نہیں، چوہدری سرور

11:09 PM, 6 Nov, 2020

لاہور:  پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے کوئی ایشو نہیں۔ چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ تحریک انصاف سے اتحاد توڑ رہے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے  واضح کیا کہ اتحادیوں کو منانے کیلئے بنائی کمیٹی اب بھی موجود ہے۔ تاہم اس وقت اتحادی جماعتوں سے کوئی ایشو نہیں۔ آپس میں تحفظات ضرور ہوتے تاہم ان کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جاتا ہے۔ ق لیگ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور پنجاب میں اسپیکر ان کا ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین کی سات ماہ کے بعد وطن واپسی پر انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن اب یہ نہیں کہہ سکتی کہ احتساب سے بچانے کیلئے اپنی پارٹی کے بندے کو بچانے کیلئے ہم نے باہر بھیجا۔

یہ بھی یاد رہے کہ  کل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں مسلم لیگ ق نے شرکت نہیں کی تھی۔  ظہرانے میں شریک ہونے والے اتحادیوں نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،فہمیدہ مرزا نے شکوہ کیا کہ وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔وزیر اعظم نے اتحاد ی جماعتوں کو ظہرانے میں واضح کیا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہونے والا ،وزیر اعظم  نے اتحادیوں کو یقین دلایا کہ عوام کے مساَئل حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے،جلد اچھے نتائج دیکھنے کوملیں گے۔ 

مزیدخبریں