سوات : وزیر اعظم عمران خان نے سیاحتی مقام گبین جبہ, سوات کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم کو صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ کی طرف سے صوبے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس سے قبل وزیراعطم نے حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیکر آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے ساتھ ان علاقوں کے لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔اس موقع پر وزیر اعظم کو سیاحت کے شعبہ میں ہونے والے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 100 کے قریب پوڈز نصب کئے گئے ہیں اور ورلڈ بینک کی تعاون سے مانسہرہ, ایبٹ آباد اور سوات میں سیاحتی منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔