حکومت نے مسلم لیگ ق کی ناراضگی ختم کرنے کی کوششیں شروع کر دیں

07:10 PM, 6 Nov, 2020

لاہور:عمران خان حکومت  نے  مسلم لیگ ق  کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ق کی قیاد ت سے اسلام آباد اور لاہور رابطہ کیاجائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ  ق اتحادی ہے انکے تحفظات کو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں  شکوے اور تحفظات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔


 وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری برادران سےرابطہ کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق اتحادی ہے اور ان کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اتحاد میں  شکوے اورتحفظات پیدا ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم  عمران خان نے  اتحادیوں کے معاملات پر  اسد عمر ،شفقت محمود ،پرویزخٹک اور چوہدری سرور پرمشتمل کمیٹی قائم کررکھی ہے۔ 

یہ بھی یاد رہے کہ  کل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں مسلم لیگ ق نے شرکت نہیں کی تھی۔  ظہرانے میں شریک ہونے والے اتحادیوں نے وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،فہمیدہ مرزا نے شکوہ کیا کہ وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔وزیر اعظم نے اتحاد ی جماعتوں کو ظہرانے میں واضح کیا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہونے والا ،وزیر اعظم  نے اتحادیوں کو یقین دلایا کہ عوام کے مساَئل حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے،جلد اچھے نتائج دیکھنے کوملیں گے۔ 

مزیدخبریں