حکومت مزید  رہی تو "عمران معاشیات" ملک کیلئے مزید تباہی لائے گا، احسن اقبال

06:19 PM, 6 Nov, 2020

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت مزید  رہی تو "عمران معاشیات" ملک کیلئے مزید تباہی لائے گا۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کہتے ہیں کہ فوج کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔عمران خان آپ فوج کے نام پر سیاست کر کے اسے متنازعہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے مقاصد سے مکمل متفق ہیں۔اور ہر جماعت ووٹ کو عزت دینے پر متفق ہے ۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ جہانگرترین کی وطن واپسی پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی سکینڈل کیس میں اب بال نیب کی کورٹ میں ہے۔ 

سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے ایک بارپھرہمارے منصوبوں پرتختی لگائی اور حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کاافتتاح کیا۔سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کہ وزیراعظم نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کاافتتاح کیالیکن عوام کویہ بھی بتائیں کہانہوں نے اپنے دورمیں کوئی ایک نیا ریلوے سٹیشن نہیں بنایا۔ سعد رفیق نے کہا کہ ٹائیگرفورس کیاکرے گی کیونکہ مہنگائی کرنے والے آپ کے اپنے لوگ ہیں ۔ 


مزیدخبریں