اسکردو: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والے اب ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اسکردو کے شیروں کو نواز شریف اور مریم نواز کا سلام پہنچے اور اگر (ن) لیگ دھاندلی سے ہرائی گئی تو نہ گلگت بلتستان مانے گا نہ پاکستان اور اگر کسی کے پاس پاکستان کے مسائل کا علاج ہے تو اس کا نام ہے نواز شریف۔ اب دھاندلی رہے گی اور نہ دھاندلی کرنیوالے جبکہ ی دھاندلی کی پیداوار عمران خان بھی نہیں رہے گا۔
خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پہلے سلیکٹڈ تھے اور اب ریجیکٹڈ ہیں کیونکہ این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والا آج ہم سے این آراو مانگ رہا ہے کیونکہ جو انسان اپنی عزت کے لیے کھڑا نہیں ہو سکتا وہ عوام کی عزت کیسے بچا سکتا ہے، خود ہی مہنگائی کرتا ہے اور خود ہی اس لا نوٹس لیتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک مداری نے ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دیکھا کر کے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے جبکہ 50 لاکھ گھر دینے والے نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا۔ ڈھائی سال میں ان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ گھبرائے پھرتے ہیں کیونکہ اب حکومت کی کچھ دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے اور موجودہ حکومت مجرم ہے انہوں نےعوام سے خوشیاں چھین لی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل حل کرنے والا صرف نواز شریف ہے اس لئے عوام اور نواز شریف کو مل کر ملک کی خدمت کرنے دو اور ملک کی گلیاں اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا اس وقت نواز شریف کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کو دھندلی سے ہروایا گیا تو نتائج ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔