کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں شہری چرس پینے کی اجازت لینے کے لیے عدالت پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق غلام اصغر سائیں نامی شہری اپنی درخواست لیکر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ غلام اصغر سائیں نے عدالت سے استدعا کی کہ 10 گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے ، انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ چرس شریف لوگ پیتے ہیں ، جنہیں پولیس تنگ کرتی ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ کے جج نے درخواست گزار غلام اصغر سائیں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ سب لوگ چرس پینا شروع کردیں ، یہ آپ کیسی درخواست لیکر آئے ہیں ، بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ لگایا جائے ۔
جسٹس محمد مظہر علی نے ریمارکس دیے کہ ایسا ریونیو نہیں چاہیے ، آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہوتے ہیں جبکہ عدالت نے دس گرام چرس رکھنے اور استعمال کی اجازت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔