نیویارک : دنیا بھر میں سمارٹ فونز پر اجارہ داری کرنے والی سوشل میڈیا سائٹ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔
واٹس ایپ انتطامیہ نے صارفین کے لیے " میسجز ڈِس اپئیرنگ " کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہناہے کہ اس فیچر سے نئے پیغامات سات دن بعد خود بخود غائب ہوجائیں گے ۔
اہم ترین رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام سے ملتا جلتا ہے ۔ اس فیچر کو ٹرن آن کرنے سے کسی چیٹ میں نئے پیغامات سات دن بعد خود ہی غائب ہوجائیں گے ۔ کمپنی کے مطابق اس سے بات چیت زیادہ پرائیویٹ محسوس ہوگی ، خاص طور پر انفرادی چیٹ میں گروپس میں یہ کنڑول ایڈمن کے پاس ہوگا ۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اسی وقت استعمال کیا جاسکے گا جب اسے سٹینگلز میں جاکر ٹرن آن کیا جائے گا اور ماضی کے پیغامات پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ کو اوپن کرکے کنٹیکٹس یعنی نام کو دبا کر رکھیں تو ڈیس ائئیپرنگ میسجز کا آپشن آجاتا ہے ۔ جہاں اس کو ٹرن آن کیا جاسکتاہے ۔
فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق ہم نے سات دن کے لیے اس کا آغاز کیا ہے ۔ اس اہم ترین فیچر میں صرف تحریری پیغامات نہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سات دن بعد غائب ہوجائیں گے ۔ تاہم سکرین شاٹس اور میسجز کو کاپی کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ یہ فیچر اس ماہ کے دوران تمام صارفین کو میسر ہوگا۔