بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی  سمیت سات تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز 

12:08 PM, 6 Nov, 2020

ملتان میں قائم بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سمیت سات تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ ہیلتھ نے متاثرہ تعلیمی اداروں اور اطراف میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے ۔ 

ضلعی انتظامیہ محکمہ داخلہ پنجاب سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج  ایف ٹین فور میں کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

اسلام آباد کے ایک ٹاؤن میں قائم پرائیویٹ میڈیکل کالج میں عالمی وبا کے چار کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز میں بھی دوبارہ کورونا کسیز رپورٹ کیے گئے ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اب تک سرسٹھ  تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کسیز رپورٹ ہونے پر بند کیا جاچکاہے ۔ 

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں ۔ کئی تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند بھی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ 

مزیدخبریں