دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی, چودھری نثار علی خان

دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی, چودھری نثار علی خان
کیپشن: Image Source: File Photo

ٹیکسلا: چودھری نثار علی خان نے کہا  کہ 2014ء میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، جے یو آئی (ف) کا دھرنا بھی غلط ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار خان نے کہا کہ سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے، دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی، کوئی جھتہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔

 

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں، دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔

 

چودھری نثار علی نے کہا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے زریعے گرانا مناسب عمل نہیں، اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 2014ء میں ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو غلط کہنے والا آج جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے تو پھر مارشل لا کہا جائے جب لیڈر شپ بار بار اپنا موقف تبدیل کرتی پھرے، اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کرتاپور کوریڈور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے، انڈین سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں۔