پرویز الہیٰ کی  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بے نتیجہ ختم

06:22 PM, 6 Nov, 2019

اسلام آباد: چودھری پرویز الہیٰ کی  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، عوام کو حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، مختلف تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

 

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے۔ محنت اس لیے ہو رہی ہے تا کہ مثبت طریقے سے معاملہ منطقی انجام کو پہنچے۔ ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی لیکن ٹائم لگے گا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔

 

مزیدخبریں