بھارتی جارحیت نہ تھمی تو دنیا میں سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے،مشال ملک

بھارتی جارحیت نہ تھمی تو دنیا میں سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے،مشال ملک
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد :حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1947میں جو ہوا 2019 میں دوبارہ وہی ہورہا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا۔

 

مشال ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ بچ گئے وہ پاکستان آگئے، بھارتی جارحیت نہ تھمی تو دنیا میں ایک سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے اس سے پہلے کوئی بڑا ظلم ہو، بھارتی گولیوں سے لاکھوں کشمیریوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

 


یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور آواز بننا ہے، ہمیں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانی ہوگی۔