سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

01:50 PM, 6 Nov, 2019

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچار ج کردیا گیا ہے جبکہ وہ ہسپتال سے باہر آئے اور خود ایمبولینس میں بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نوازشریف کا بڑا سامان سروسز ہسپتال سے منتقل کر دیا گیاہے۔ نواز شریف کو علاج کیلئے سرکاری ڈاکٹرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیکن سرکار ی ہسپتال کے ماہرین اپنے طور پر ڈاکٹرز کو رائے نہیں دے سکتی ، شریف سٹی کے ڈاکٹرز چاہیں تو حکومت کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس گزشتہ رات ہی سروسز ہسپتال پہنچ گئی تھی جس کے بعد نوازشریف کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے رات سروسز میں ہی گزاری اور رات بھر شریف سٹی کا عملہ بھی سروسز ہسپتال میں ہی رہا۔مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اپنے گھر جاتی امرا میں علاج کروائیں گے۔

مزیدخبریں