وزیراعظم نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا

12:21 PM, 6 Nov, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کی جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویت کرتے ہوئے کہا دھرنا میں بیٹھے لوگوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات حل کی جائیں۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بارش نے جے یو آئی کے آزادی مارچ و دھرنے میں شریک شرکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث پلاسٹک شیٹس اور چادروں سے بنائے گئے خیمے اکھڑ گئے۔ بارش سے نہ صرف دریاں اور چادریں گیلی ہو گئیں بلکہ پنڈال میں جل تھل ہو گیا۔

شرکا دھرنا نے بارش سے بچنے کے لئے درختوں کی اوٹ، خیموں میٹرو کے زیر تعمیر سٹیشن، پل، ٹریک اور کنٹینرز میں پناہ لی۔ میٹرو پل، سٹیشن پر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ بارش کے باعث سڑک پر بھی پانی جمع ہو گیا اور بچاؤ کے لئے کار کن اور رضا کار ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے۔ کئی شرکا نے اپنی گاڑیوں اور بسوں میں جا کر پناہ لی۔

مزیدخبریں