اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ ہو گا، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، سب کو تیار رہنا ہوگا۔
ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیار رہیں، مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاھدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، تیار رہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 6, 2019
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، اس کے باعث شدید نقصان کیلئے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے۔