ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت، 1400 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے  

11:29 PM, 6 Nov, 2018

اسلام آباد: ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور 1400 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے ہیں جس پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سمیت ایم کیو ایم کے 12 سے زائد رہنماوں اور ارکان اسمبلی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے مزید اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو 1400 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ ایک روب روپے صرف پرچیوں پر جعلی نام لکھ کر جمع کرائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری، پی ایس پی کے آصف حسنین، سلمان بلوچ ، ثمن جعفری، ایس اے قادری سمیت ایم کیو ایم کے 12 سے زائد رہنماوں اور ارکان اسمبلی نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں