اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف کی حثیت سے نے ملک میں بہترطرزحکمرانی (گڈ گورننس )کیلئے پارٹی کی خصوصی کمیٹی قائم کردی ۔
''ایڈوائزری کمیٹی فار گڈ گورننس'' کے قیام کی منظوری دی گئی ہے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی کمیٹی کا باضابطہ اعلان کردیاگیا ہے ۔کمیٹی میں نعیم الحق، اعجاز چوہدری اور رابعہ ضیا شامل ہیں۔ اعجاز منہاس کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ۔ کمیٹی مختلف سطحوں پر حکومتی کارکردگی میں بہتری کیلئے تجاویز مرتب کرے گی ۔
کمیٹی عوامی عہدوں پر متعین افراد کی کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو تجزیاتی رپورٹ پیش کرے گی ۔کمیٹی بوقت ضرور ت صوبائی اور قومی سطح پر منتخب عوامی نمائندوں سے خط و کتابت کی ذمہ دار ہو گی .