اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے اور معاون خصوصی احمد خان نیازی کے والد اسلم خان نیازی وفات پا گئے، ان کو آبائی علاقے میانوالی میں سپردخاک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کزن اسلم خان نیازی اسلام آباد میں انتقال کر گئے، ان کے بیٹے احمد خان نیازی عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔ وزیراعظم جن 5 حلقوں سے انتخاب جیتے تھے انہی میں سے ایک میں احمد خان نیازی کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے۔ اسلم نیازی علالت کے باعث اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کو میانوالی میں سپردخاک کیا جائے گا۔