وزیرخزانہ نے  ادائیگیوں کے توازن میں پائے جانے والے بحران کے دور ہونے کا اعلان کردیا

07:59 PM, 6 Nov, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں پائے جانے والے بحران کے دور ہونے کا اعلان کردیا۔

دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں اسد عمر نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہوہ دو ٹوک الفاظ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ادائیگیوں کے توازن میں پایا جانے والا بحران اب دور ہوچکا ہے اور مستقل توازن لانے کیلئے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ 12 ارب ڈالر درکار تھے، سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر فراہم کیے اور باقی کچھ رقم چین سے آئی ہے جس کے بعد پاکستان فوری طور پر بحران سے نکل چکا ہے تاہم  توجہ طویل المعیاد استحکام پر مرکوز ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کا وفد 9 نومبر کو چین جارہا ہے جس میں گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوں گے اور یہ وفد چین میں ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے خدوخال طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سےشور مچا ہے کہ معیشت تباہ کردی لیکن برآمدات کیلئے ہم نے دو ڈھائی ماہ میں بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

مزیدخبریں