اسلام آباد : وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دوبارہ اپوزیشن میں بیٹھے گی ، اپوزیشن جماعتوں نے نیب بل میں ترامیم پر اپنے نکات پیش کیے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نیب اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد دوبارہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی ۔
نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے نیب بل میں ترامیم پر اپنے نکات پیش کیے ہیں جس پر مشاورت کی گئی ہے ۔اپوزیشن نے بھی اس بل کو لانے پر زور نہیں دیا۔